کانگریس کی جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی واڈرا نے زراعت قانون کے معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے حکومت پر نشانہ سادھا۔ پیر کو بجنور میں کسان پنچایت سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا نے کہا ، ‘آپ نے اب تک تقریریں اور اشعار بہت سنے ہیں ، میں یہاں تقریر کرنے نہیں آئی ہوں، بات چیت کرنے آئی ہوں۔ آپ ہمیں بناتے ہیں، ہمیں کھڑے کرنے والے بھی آپ ہیں۔ ہمارے اور آپ کے مابین اعتماد کا رشتہ ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ حقوق کی جنگ لڑیں گے .. ہم ساتھ ہیں کارکن ہمارے ساتھ ہے۔ میں آپکے ساتھ ہوں میرے بھائی راہل گاندھی بھی آپکے کے ساتھ ہیں۔ میں آپکا ساتھ نہیں چھوڑوں گی، میری جان، میرا مذہب آپ ہیں۔


اپنی رائے یہاں لکھیں