نئی دہلی : دہلی کے غازی پور اور سنگھو بارڈر پر کسان مظاہرین کی تعداد چند دنوں میں ضرور کم ہوئی ہے لیکن کسان قائدین اس ایجی ٹیشن کو ملک بھر میں پھیلانے کی تیاریاں کررہے ہیں۔ مرکزی حکومت کے 3 متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف بالخصوص پنجاب، ہریانہ اور یوپی کے کسان 80 یوم سے دہلی کی سرحدوں پر دھرنا دے رہے ہیں۔ اب وہ تحریک کو ہر گاؤں تک پہنچانا چاہتے ہیں۔


اپنی رائے یہاں لکھیں