دارالحکومت دہلی میں یوم جمہوریہ کے موقع پر ٹریکٹر پریڈ کے دوران ہونے والے تشدد کے بعد ٹویٹر نے 550 اکاؤنٹس معطل کردیئے ہیں۔ ٹویٹر نے کہا ہے کہ انھیں پلیٹ فارم کے ضابطہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا ہے، اور بدھ کے روز اس کی وجہ سے یہ اقدام کیا گیا ہے۔ ٹویٹر کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ٹوئٹس پر بھی ضابطہ کی خلاف ورزی کی صورت میں لیبل چسپاں کردیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہم نے تشدد،غیر ضروری اقدامات،اور دھمکیوں اور اشتعال انگیزی کے خلاف سخت کارروائی کی ہے اس سے آف لائن نقصان کابھی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔بنا ء بریں اسپام اور پلیٹ فارم پر جوڑ توڑ کی کشوش میں مصروف 550 اکاؤنٹس کو معطل کردیا گیا ہے۔ ٹوئٹر نے یہ بھی کہا کہ اس نے ٹویٹس پر ایسے لیبل لگائے ہیں جو میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے تھے۔ ترجمان کے مطابق ہم صورت حال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور مکمل مستعد ہیں…


اپنی رائے یہاں لکھیں