کسانوں کے احتجاج کو لے کر پرینکا کا مودی حکومت پر حملہ،بولیں:ان داتا کو دہشت گرد کہنا گناہ

26 جنوری کو دلی میں نکالی گئی ٹریکٹر ریلی میں مارے گئے کسان نوریت سنگھ کے کنبوں سے ملنے رام پور پہنچیں کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کہتے ہیں کہ کسان ایک فون کال کی دوری پر ہیں تو پھر ان سے بات کیوں نہیں کی جاتی ہے۔کسان کو دہشت گرد کہنا بہت بڑا گناہ ہے۔یہ گناہ نہ وزیر اعظم کو کرنا چاہئے اور نہ ہی ان کی حکومت کو کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا ہے کہ ایک واضح اور عدالتی جانچ ہونی چاہئے۔ہم پوری طرح سے کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان سب کسانوں کے ساتھ بھی جو دلی کے بارڈر پر بیٹھے ہیں۔سب سے بڑا جرم یہ ہے کہ حکومت پہچان نہیں رہی ہے،یہ تحریک سچی ہے اس میں کوئی سیاست نہیں ہے۔

Leave a comment