کسانوں کی حمایت کرنا کوئی جرم نہیں: کیجریوال

کسانوں کی حمایت سے متعلق ’ٹول کٹ‘ سوشل میڈیا پر اشتراک کرنے میں ملوث ہونے کے الزام میں آب وہوا کی سرگرم کارکن دیشاوری کو بنگلور سے گرفتار کیا گیا ہے۔دیشا روی کی گرفتاری کی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے مخالفت کی ہے۔ انہوں نے اسے جمہوریت پر ایک’تاریخی حملہ قرار دیاہے۔ سی ایم کجریوال نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھاہے کہ 21 سالہ دیشا روی کی گرفتاری جمہوریت پر ایک بے مثال حملہ ہے۔ اپنے کسانوں کی حمایت کرنا کوئی جرم نہیں ہے۔ پولیس نے اتوار کوبتایا کہ دیشا روی کو دہلی پولیس کی سائبر سیل کی ٹیم نے گرفتار کیا تھا۔دہلی پولیس نے ٹویٹ کیا اور دعویٰ کیاکہ روی بھی ان لوگوں میں شامل تھا جنہوں نے گریٹا تھنبرگ کے ساتھ ٹول کٹ شیئر کی تھی۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ روی کو پوچھ گچھ کے لئے ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا تھا اور بعد میں اسے’ٹول کٹ‘ بنانے اور پھیلانے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Leave a comment