• 425
    Shares

نئی دہلی:گزشتہ دس مہینوں سے کسان دہلی میں آنے والی کئی سرحدوں پر نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ۔ اس دوران کسان رہنماؤں کی مرکز سے کئی مرتبہ بات بھی ہوئی لیکن دونوں فریق اپنےموقف پر اڑے ہوئے ہیں۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ تینوں قوانین کو مرکز واپس لے جبکہ مرکز کسی بھی قانون کووپس لینے کے لئے تیار نہیں ہے۔ اسی کے پیش نظر کسانوں نے اپنی طاقت کے مظاہرےکے لئے آج ہندوستان بند رکھا ہوا ہےجو صبح 6 بجے سے جاری ہے اور شام 4 بجے تک چلے گا۔

واضح رہے کانگریس سمیت کئی سیاسی پارٹیوں نے کسانوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ کسانوں کے بند کے پیش نظر دہلی میں حفاظتی انتظامات سخت کئے ہوئے ہیں اور دہلی پولیس نے واضح کر دیا ہے کہ مظاہرین کو دہلی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔