کسانوں کا احتجاج:راکیش ٹکیت بولے:اکتوبر سے پہلے نہیں ختم ہو گی تحریک

بھارتیہ کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت نے منگل کو کہا کہ کسان تحریک اکتوبر سے پہلے ختم نہیں ہو گی اور ہمارا نعرہ ہے کہ قانون واپسی نہیں تو گھر واپسی نہیں۔ اس سے پہلے شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے منگل کو دلی۔ اترپردیش کی سرحد پر غازی پور میں کسانوں کے مظاہرہ گاہ پر بھارتیہ کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت سے ملاقات کی۔ کسانوں کے مظاہرہ گاہ پر سیکورٹی بندوبست سخت کر دی گئی ہے۔ راوت دوپہر میں تقریبا ایک بجے یہاں پہنچے اور منچ کے پاس ٹکیت اور دیگر احتجاج کاروں سے ملاقات کی۔ اس وقت راوت سمیت کچھ لوگوں نے ہی ماسک پہن رکھے تھے۔ راوت نے کہا ” 26 جنوری کے بعد جس طرح سے یہاں توڑ پھوڑ ہوئی اور ٹکیت اور تحریک کو کچلنے کی کوشش کی گئی، ہم نے محسوس کیا کہ کسانوں کے ساتھ کھڑے رہنا اور پورے مہاراشٹر، شیوسینا اور ادھو ٹھاکرے کی طرف سے حمایت کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

Leave a comment