اسلامک یوتھ فیڈریشن برانچ ناندیڑ کی جانب سے منعقد کیے گئے کریئر گائیڈنس و اسکالر شپس اویرنیس پروگرام میں جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور افتتاحی کلمات پرویز نادر، سیکریٹری آئی وائی ایف مہاراشٹر نے پیش کیے ، جس میں اسلامک یوتھ فیڈریشن کے قیام اغراض و مقاصد اور پروگرام کی غرض و غایت پیش کی ، امید اور توقع سے زیادہ طلباء کی شرکت نے نہ صرف پروگرام کو کامیاب کیا،
بلکہ شہریان ناندیڑ کو ایک روشن مستقبل کی نوید سنائی ہے۔ اس پروگرام میں طلباء و طالبات کی اس بڑے پیمانے پر شرکت اپنے مستقبل کے تئیں سنجیدگی کو ظاہر کرتی ہے جو بہت خوش آئند بات ہے، ایک طرف جہاں امت مسلمہ میں تعلیم کے فیصد اور نوجوانوں کی بے روزگاری کے مسئلے پر احساس کمتری کا اظہار کیا جاتا ہے وہیں ناندیڑ کی سطح پر مسلم اسٹوڈنٹس نے بتایا کہ وہ اپنے مستقبل کو لیکر کہیں زیادہ فکر مند اور پر امید ہے، تعلیم اور کریئر کے خشک موضوع پر وسیع و کشادہ اردو گھر میں گنجائش سے زیادہ طلباء کی تعداد قابل دید تھی۔اس پروگرام کے مقررین سے تندہی کے ساتھ طلباء نے استفادہ کیا۔جناب امین مدثر صاحب (سرٹیفائڈ کریئر ایڈوائزر و فاؤنڈر اینڈ سی۔ای۔او سگما انڈیا “بنگلور” ) نے کریئر گائیڈنس و اسکالر شپس
اورنیس کے موضوع پر بہت ہی عمدہ اور سیر حاصل گفتگو کی ،آپ نے تعلیمی میدان میں پیش آنے والے مسائل سے کس طرح مقابلہ کیا جائے،گورنمنٹ کی اسکیمات، اسکالرشپس، اور مختلف فیلڈ میں مواقع (Opportunities ) پر رہنمائی کی،ساتھ ہی اپنے اندر موجود فنی و تخلیقی صلاحیتوں کا ادراک اور اس کی کس طرح نشو نما کی جائے اپنے مخصوص انداز میں طلباء کو اپنی طرف مائل کیے رکھا۔پروگرام کے دوسرے اہم مقرر جناب اکمل فلاحی صاحب( اسلامک ریسرچ اسکالر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ، علی گڑھ) نے “تعلیم کے مقصد حقیقی” کے عنوان پر گفتگو کرکے طلباء کو اپنے مقصد وجود اور زندگی کے مقصد حقیقی سے واقف کرایا،تعلیم برائے انقلاب و صالح معاشرے کی تعمیر اور انسانی اقدار و اخلاق کے بلند معیارات کو حاصل کرنا تعلیم کا مقصد ہونا چاہیے، ان خیالات کا اظہار جناب اکمل فلاحی صاحب نے بڑے ہی دل نشین انداز میں کیا،جو تعلیم اپنے رب کی معرفت اور صالح معاشرے کی تعمیر میں اپنا
کردار ادا نہ کرے وہ تعلیم معاشرے میں جرائم اور اخلاقی انارکی اور فساد کا سبب ہوتی ہے،ساتھ ہی آپ نے بتایا کہ امت مسلمہ کا مقصد ملازمت اور اپنی زندگی کو سہل و پر تعیش بنانے سے زیادہ انسانوں کی فلاح و بہبود اور بے لوث خدمت ہے،جو تعلیم کے ذریعے ہمیں حاصل کرنا ہے۔ بصورت دیگر اپنے مقصد وجود کو فراموش کرنے کے نتیجے میں، خود غرض معاشرہ ،مادہ پرستی اور بے خدا خوفی کی وجہ سے لوٹ کھسوٹ اور کرپشن کا شکار ہوجاتا ہے ،ظلم و زیادتی، نفرت و انتقام کے جذبات جسیے مفسدات سے معاشرہ تباہ ہوجاتا ہے، اس پروگرام میں طلباء و آئی وائی ایف کے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کے لیے پرویز نادر(اسٹیٹ سیکریٹری، آئی وائی ایف مہاراشٹر) عبدالحئی سر(ڈائریکٹر آف شاہین اکیڈمی،ناندیڑ) ڈاکٹر سرفراز رضوی،(چیرمین آف الصفہ گروپ آف اسکول) اور قاری کلیم صاحب مہمان خصوصی کے طور پر اسٹیج پر موجود تھے۔وہیں اس پروگرام کی نظامت آئی وائی ایف کے ڈویژنل انچارج، سید عمران نے انجام دی