Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

کرونا کی صورت حال سنگین، ٹسٹنگ بڑھنے سے سامنے آئے گی اصلی تصویر:کمل ناتھ

IMG_20190630_195052.JPG

نئی دہلی، 12 اپریل (یو این آئی)کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی کمل ناتھ نے کہاہے کہ ملک میں کرونا کی صورت حال بہت ہی سنگین ہے لیکن ہمارے پاس کرونا ٹسٹنگ کی معقول سہولت نہیں ہے اس لئے اصلی تصویر سامنے نہیں آرہی ہے۔


مسٹر کمل ناتھ نے اتوار کو کانگریس کی پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ کرونا کے معاملوں کے سلسلے میں جو اعدادوشمارسامنے آرہے ہیں صورت حال اس سے بھی زیادہ خراب ہے۔ ٹسٹنگ کے بعد ہی اس کی حقیقت کا پتہ چل رہا ہے لیکن ہمارے پاس ٹسٹنگ سہولت نہیں ہے۔اسکا مطلب جتنی کم ٹسٹنگ ہوگی اتنا ہی کم کرونا کے معاملے سامنے آئیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ٹسٹنگ کے سلسلے میں صورت حال کا مذاق بنادیا ہے۔ کبھی کہتی ہے کہ کرونا ٹسٹنگ کٹ منیسر میں بن رہی ہے، کبھی کہتی ہے جلد ہی کسی اور جگہ سے آنے والی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ نوے فیصد ٹسٹنگ سہولت چین سے آتی ہے لیکن وہاں جن ممالک نے پہلے آرڈر دیئے ہوں گے پہلے ان کو ہی ملے گی۔