ممبئی، 27 مارچ (یو این آئی )اداکار و سیاستداں پریش راول جنہوں نے گزشتہ دنوں کورونا وائرس کا ٹیکہ لگوایا تھا آج وہ خود ہی کورونا کا شکار ہوگئے اور انکی کوویڈ 19 کی رپورٹ مثبت آئی ہے ، انہوں نے اپنے ٹویٹر پر اس بات کا انکشاف کیا ہے ۔کوویڈ ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے بعد 65 سالہ اداکار چند ہفتوں کے بعد ہی کورونا کا شکار ہو گئے ۔

اپنے ایک ٹویٹ میں اداکار نے لکھا ’’بدقسمتی سے میری کووڈ ۔19 رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اپنے ٹویٹ میں راول نے گزشتہ چند دنوں میں ان کے رابطے میں آئے افراد سے خود کو ٹیسٹ کروانے کے لئے کہا ہے ۔ ٹویٹر پر راول نے لکھا ہے ’’ ان تمام افراد سے گذارش کی جاتی ہے جو پچھلے 10 دنوں میں مجھ سے رابطے میں آئے ہیں ، براہ کرم خود اپنی جانچ کروائیں‘‘۔

بالی ووڈ اداکار کا سوشل میڈیا پیغام دیکھنے کے بعد مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی بڑی تعداد اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعاگو ہے۔یاد رہے کہ دو ہفتے قبل پریش راول نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ کورونا ویکسین لگوا رہے تھے۔

پریش راول نے کورونا ویکسین لگواتے ہوئے تمام ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بالی ووڈ کے کئی اداکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں عامر خان، رنبیر کپور، امتیابھ بچن، ابھیشیک بچن، کارتک آریان اور رنگاناتھ مدھون شامل ہیں۔

ویکسین لینے پر وزیر اعظم مودی کا شکریہ تو کووڈ پازیٹیو ہونے پر مودی جی کا نام کیوں نہیں لیا ٹوئٹر پر صارف کا سوال