کرونا وائرس سے متاثرین کے صحت مند ہونے میں مسلسل اضافہ، ریکوری ریٹ 25.19 فیصد

0
کرونا  وائرس سے متاثرین  کے صحت مند ہونے میں مسلسل اضافہ، ریکوری ریٹ 25.19 فیصد

نئی دہلی، 30 اپریل (یواین آئی)ملک میں کرونا وائرس ’کووڈ19 ‘ انفیکشن سے ٹھیک ہونے کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اس وقت یہ بڑھ کر 25.19 فیصد ہوگیا ہے جوایک مثبت اشارہ ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا سے متاثر630 لوگ صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 8324 ہوگئی ہے۔

گزشتہ تین دنوں میں ملک میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے دوگنے ہونے کی شرح بڑھ کر 11.3 دن ہوگئی ہے جو کروناوائرس کے انفیکشن کو قابو میں کرنے کے مرکزی حکومت کی کوششوں کو دکھاتاہے اور کرونا وائرس سے مرنے والوں کی عالمی اوسط سات فیصد ہے۔ یہ ہندوستان میں محض 3.2 فیصد ہے۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن سے پہلے ملک میں کرونا وائرس کے متاثریں کے دوگنا ہونے کی شرح 3.2 تھی۔

وزارت صحت کے ترجمان لو اگروال نے جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کی کانفرنس میں بتایا کہ چودہ دن پہلے ملک میں کرونا مریضوں کے ٹھیک ہونے کا اعداد وشمار 13.06فیصد تھا جو اب بڑھ کر 25.19 ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ ملک میں کرونا وائرس کے انفیکشن سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 3.2 فیصد ہے جس میں سے 65 فیصد مرد اور 35 فیصد خواتین کی موت ہوئی ہے۔ ان میں سے 78 فیصد موتیں موربیٹی کی وجہ سے ہوئی ہے، ان مریضوں میں پہلے سے ہی دل، گردے، شوگر، ہائی بلڈ پریشر اور استھما جیسی پریشانیاں تھیں۔