Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

کروناوائرس کے خلاف لڑائی کے طور پر عیدالاضحی سادگی سےمنانے ادھو ٹھاکرے کی اپیل

Uddhav-1594490821ممبئی،14جولائی (یواین آئی) کورونا کے خلاف لڑائی میں شدت پیدا کرنے کی غرض سے وزیر اعلی ، نائب وزیر اعلی سے ملاقات میں تمام متعلقہ افراد کا اتفاق رائے سے فیصلہ لیا گیا کہ اس مرتبہ عیدالاضحیٰ سادگی سے منائی جائے۔


اس موقع پر کہاگیا کہ تہوار اور تقریبات زندگی کی خوشی بڑھانے کے لئے ہیں۔ آج ایک طرف ، کورونا تیزی سے بڑھ رہی ہے ، اور ہم اسے روکنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ پچھلے 4 مہینوں میں ، ہم نے تمام مذاہب کے تہواروں کو محدود حد تک منایا ہے ، اسی طرح ، آئندہ بقرعید کو سادگی موجود حالت کے تحت محض ، علامتی اور قواعد کے مطابق منایا جانا چاہئے۔


ادھو ٹھاکرے آج بقر عید کے تناظر میں منعقدہ ایک آن لائن اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار ، وزیر داخلہ انیل دیشمکھ اور دیگر وزراء ، ممبران اسمبلی اور عوامی نمائندوں نے بھی اپیل کی ہے کہ عید الاضحیٰ کو سادگی سے منایا جائے۔اور اس موقع پربھیڑ بھاڑ سے بچتے ہوئے بھی
منایا جائے۔تاکہ کورونا وائرس سے بچا جاسکے۔