کروناوائرس: ممبئی ‘ پونے ‘ناندیڑ کے مشتبہ مریضوں کاطبی معائنہ ‘ منفی رپورٹ موصول

ممبئی: 29جنوری(ورق تازہ نیوز)مہاراشٹرمیں کرونا وائرس سے متاثرہ ایک بھی مریض ۔سردست 10مشتبہ مریض پونے ‘ممبئی اورناندیڑ کے دواخانوں میںشریک ہیںجن کاخون کاطبی معائنہ کیاگیا ۔اور نیگیٹیو (منفی) رپورٹ موصول ہوئی ہے ۔ 17 مریضوں سے روزانہ فون پر پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔

ممبئی میں بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر اب تک 4600 مسافروں کی اسکریننگ کی گئی ہے ا س طرح کی اطلاع مہاراشٹر کے وزیر صحت عامہ راجیش ٹوپے نے آج 29جنوری کو دی ہے ۔ ریاست میں اس وقت 27 مریض زیر تجزیہ ہے ۔

جن میں 10مریضوں کو حفظ ماتقدم کے طور پر دواخانوں میںشریک کیاگیا ہے۔ان میں سے چھ کوممبئی ‘تین کوپونے اور ایک کو ناندیڑ کے سرکاری دواخانوں میںشریک کیاگیا ہے ۔ ان کے خون کومعائنہ کے لئے NIV کے پاس بھیجاگیا ہے جن میں چھ کے نمونے منفی آئے ہیں ۔ تین مریضوں کے نمونے دوبارہ معاینہ کےلئے بھیجے گیے ہیں ۔ آج مہاراشٹر کے کچھ اخبارات میں یہ خبر شائع ہوئی ہے کہ ناندیڑ کے تین طلبا جو چین پڑھنے کیلے گئے تھے واپس ناندیڑ آئے ہیں او وہ کرونا وائرس سے متاثرہ ہیں جنہیں وشنوپوری کے سرکاری دواخانہ اسپتال کے آئی سی یو میں شریک کیاگیا ہے۔

اس مرتبہ بھی ووٹرس مجھے ریکارڈ ووٹوں کی اکثریت سے کامیاب بنائیں گے:صابرچاوس
ناندیڑ: 29جنوری(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے کے وارڈ نمبر13(D)کے مجلس اتحاد المسلمین کے نامزد امیدوار صابر چاوش نے کہا کہ انہیں اس مرتبہ بھی اپنے زون کے تمام طبقات اور سماج کے لوگوں کی بھرپور تائید وحمایت حاصلِ ہے اور اسی کی بنیاد پر وہ پھر ایک مرتبہ اپنے حلقے سے بھاری ووٹوں کی اکثریت سے کامیاب ہونگے۔فی الحال وہ زون کے ووٹر سے ملاقات پر خصوصی توجہ دے رہےہےں اورووٹرس بھی اپنا بھرپور تعاون دیتے نظر آرہے ہیں ۔ رائے دہندگان کا کہنا ہے کہ انھیں کوئی سیٹھ یااے سی کمروں میں بیٹھنے والے کارپوریٹر کی ضرورت نہیں ہے بلکہ عوام کے درمیان رہے کر انکے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کام کرنے والے کارپوریٹر کی ضرورت ہے اور یہ تمام صلاحیتیں صابرچاوس میں ہے ۔وہ کسی بھی سیاسی جماعت سے منسلک ہو انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کیونکہ چاوس نے ہمیشہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کو اولین ترجیح دی ہے اس لیے ضمنی چناو میں بھی ان کی ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی یقینی ہے۔

ناندیڑ:آج سے برکت کامپلکس کے روبرودھرناکاآغاز
ناندیڑ: 29جنوری(ورق تازہ نیوز)بہوجن کرانتی مورچہ نے آج بھارت کااعلان کیاتھا جسے ملک گیر سطح پر مختلف تنظیموںنے اپنی تائید وحمایت کااعلان کیاتھا۔ اسی کے پیش نظر آ ج ناندیڑ میںبھی سی اے اے ‘این آرسی ‘این پی آر کی مخالفت میں تشکیل کُل جماعتی تحریک نے بھی بندکی تائید کا اعلان کیاتھا ۔آج صبح سے ہی شہر کے مسلم اکثریتی علاقوںدیگلورناکہ ‘منیارگلی ‘ چوک بازار ‘ اتوارہ ‘ محمدعلی روڈ وغیرہ علاقوں میں دوکانیں وکاروبار مکمل طور پربند رہے ۔ اسکے علاوہ نئی آبادی ‘ سری نگر ‘ شیواجی نگر ‘نظام کالونی ‘ حضرت پیربرہان نگر ‘ میں بھی مسلم تاجروں نے اپنی دوکانیں بند رکھیں اس کے علاوہ شہر کے دیگراہم تجارتی علاقوں میں واقع مسلم تاجروں نے بھی اپنے کاروبار بندرکھے ۔ اتوارہ بازار میں سبزی ترکاری ‘ گوشت مارکیٹ مکمل طور پر بند رہے دریں اثناءضلع کلکٹر دفترکا ملتوی ناندیڑ کی آواز دھرنا آندولن اب برکت کامپلکسکے روبرو کیلی ریسرچ سنٹر باونڈری وال سے متصل فٹ پاتھ سے کل 30جنوری سے دوبارہ شروع ہورہا ہے۔ جس کی تیاریاں آج دن بھر جاری رہیں اور کل دوپہر سے دھرناشروع ہوجائے گا۔کُل جماعتی تحریک نے عوام الناس سے دھرنا آندولن میں کثیر تعداد میںشرکت کی اپیل کی ہے ۔

HAJJ ASIAN

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me