کرناٹک کے شہر منگلورو میں جامع مسجد کے پاس مندر نکلنے کا دعویٰ، حالات کشیدہ

منگلورو:ریاست کرناٹک کے منگلورو میں واقع جامع مسجد کے نیچے ایک ہندو مندر جیسا تعمیراتی خاکہ برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد ہندو تنظیموں نے مسجد کے خلاف بیان بازی شروع کر دی ہے۔

علاقہ میں حالات کشیدہ دیکھ کر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ دفعہ 144 کا نفاذ مسجد کے 500 میٹر کے دائرے میں 26 مئی کی صبح 8 بجے تک رہے گا۔ متنازعہ مقام پر بھاری تعداد میں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی ہے۔