کرناٹک :کمٹہ میں چاند نظرآنے کی اطلاع ،بھٹکل میں قاضی صاحبان نے کیا رمضان المبارک کا اعلان
بھٹکل(کرناٹک) : 22 مارچ،2023 ۔ بھٹکل قاضی صاحبان کی اطلاع کے مطابق کمٹہ میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی باوثوق ذرائع سے تصدیق ہوچکی ہے جس کے بعد بھٹکل میں کل جمعرات سے انشاء اللہ پہلا روزہ ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اللہ تعالیٰ اس مہینے کو ہم سب کے لیے مبارک فرمائے اور ہمیں اس کی سعادتوں اور برکتوں سے مالا مال فرمائے۔ آمین۔ اس طرح کی خبر ویب سائٹ (بھٹکلیس ڈاٹ کام) نے دی ہے۔