کرناٹک میں نامعلوم حملہ آوروں نے مسلم نوجوان کو چاقو مار کر ہلاک کردیا : سی سی ٹی وی ویڈیو میں دردناک مناظر قید

مقتول کی شناخت محمد فاضل کے طور پر ہوئی ہے جو سورتھکل کے قریب منگل پیٹ کے رہنے والے ہے۔

28 جولائی جمعرات کی شام کرناٹک کے منگلورو کے مضافات میں سورتھکل میں ایک نوجوان کو چاقو مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی خبر کے مطابق، مقتول کی شناخت محمد فاضل کے طور پر ہوئی ہے، جو سورتھکل کے قریب منگل پیٹ کے رہائشی ہے، کو نامعلوم حملہ آوروں کے ایک گروپ نے قتل کر دیا تھا۔

منگلور کے کمشنر این ششی کمار نے کہا، "سورتھکل، ملکی، پنمبور اور باجپے میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ سورتھکل میں آج شام ایک وحشیانہ قتل کے بعد لیا گیا ہے۔ سورتھکل پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا ہے”۔ پولیس نے مزید کہا کہ فضیل اس حملے میں بری طرح زخمی ہوا اور ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

"منگلور شہر کے سورتھکل علاقے میں فاضل نامی شخص پر حملہ کیا گیا ہے۔ منکی کیپ پہنے چار لوگ ایک دکان کے باہر آئے اور اس پر حملہ کیا۔ فاضل چھوٹے موٹے ٹھیکے کرتا تھا۔کرناٹک کے وزیر داخلہ اراگا جنیندر نے کہا کہ ابتدائی شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ قتل مالی مسئلہ پر ہوا ہو،

یہ واقعہ پڑوسی شہر سلیا میں بی جے پی کے نوجوان لیڈر پروین نیتارو کے قتل کے دو دن بعد پیش آیا ہے۔