کلبرگی، 6 مارچ (یو این آئی) کرناٹک کے سابق وزیر اعلی اور جنتا دل (ایس) لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی نے اتوار کے روز کہا کہ کرناٹک میں قبل از وقت اسمبلی انتخابات ہونے کا امکان ہے۔مسٹر کمارسوامی نے یہاں کہا کہ ان کی پارٹی انتخابات کی تیاری کر رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ قومی پارٹیاں ریاست کے عوام کو دھوکہ دے رہی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے ریاست کے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے۔


میکیڈاٹو پلان پر، انہوں نے کہا کہ اگر مرکزی آبی وسائل کے وزیر، کرناٹک اور تمل ناڈو ریاستیں متفق ہوں تو وہ بات چیت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قومی جماعتوں کے پاس وہ معیار نہیں ہے کہ وہ مکیڈاٹو کے مسئلے کو حل کریں۔انہوں نے کہا کہ مرکزی آبی وسائل کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا ہے کہ کرناٹک اورتامل ناڈو کے درمیان تنازع کو باہمی بات چیت سے حل کیا جائے گا۔ وہ ہمارے عوام کے پینے کے پانی کے بحران کے کوآرڈینیٹر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ریاستوں کو بیٹھ کر اتفاق رائے تک پہنچنا چاہئے۔