کرناٹک میں بی جے پی نے مسلمانوں کا او بی سی ریزرویشن ختم کیا

683

دہلی: کرناٹک میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے او بی سی مسلمانوں کو دیے گئے 4 فیصد ریزرویشن کو ختم کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے اس فیصلے کو انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے بڑا فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اور سیاسی ماہرین کا ماننا ہے کہ آنے والے انتخابات میں اس کا فائدہ بی جے پی کو مل سکتا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق او بی سی مسلمانوں کو دستیاب چار فیصد کوٹہ ووکلیگا اور لنگایت برادریوں کے درمیان تقسیم کیا گیا ہے۔ جن مسلمانوں کو پہلے یہ کوٹہ دیا گیا تھا۔اب انہیں معاشی طور پر کمزور طبقوں کے تحت درجہ بندی کیا گیا ہے۔