چامراج نگر، 3مئی (یو این آئی) کرناٹک کے چامراج نگر ضلع میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران آکسیجن کی کمی کی وجہ سے مختلف اسپتالوں میں 24کورونا مریضوں کی موت ہوگئی چامراج نگر کے ڈپٹی کمشنر روی نے کہا کہ ان میں سے 23 مریضوں کی موت سرکاری اسپتالوں میں ہوئی جبکہ ایک دیگر مریض نے پرائیویٹ اسپتال میں دم توڑا انہوں نے بتایا کہ مریضوں کی موت اتوار کو آٹھ بجے سے پیر کے آٹھ کے بجے کے درمیان ہوئی ہے اس کے علاوہ 11دیگر مریضوں کی موت مختلف طرح کی سنگین بیماریوں کی وجہ سے ہونے کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔