کرناٹک: مسجد کے سامنے بھگوا جھنڈا لہرانے پر دوگروپ میں تصادم

704

شرینگری (کرناٹک): کرناٹک کے شرینگری میں منگل کی شام کو کانگریس لیڈر رفیق اور سری رام سینا کے کارکنوں کے درمیان مسجد کے سامنے بھگوا جھنڈا لگانے کے معاملے پر تصادم ہوگیا۔ مسجد کمیٹی کے رکن اور کانگریس کے لیڈر رفیق نے مسجد کے سامنے بھگوا جھنڈے لگانے پر اعتراض کیا۔

اس کے نتیجہ میں کانگریس قائد اور شری رام سینا رکن ارون کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی، جو تصادم میں بدل گئی۔اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گنجن آریہ نے پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کیا۔شکایتوں اور جوابی شکایات کی بنیاد پر رفیق اور ارجن کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔دونوں کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا اور پولیس نے ہندو اور مسلم برادریوں کے درمیان امن میٹنگ کا بھی اہتمام کیا ہے۔