کرناٹک حکومت میں وزیر کے ایس ایشورپا نے ریاست کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کے خلاف اعلان بغاوت کیا ہے۔ وزیر موصوف نے وزیر اعلیٰ یدی یورپا پر کام کاج میں مداخلت کرنے کے الزامات عائد کئے ہیں۔ انہوں نے ریاست کے گورنر وجوبھائی والا کو خط لکھ کر وزیر اعلیٰ یدی یورپا کی شکایت کی ہے۔ریاستی حکومت میں دیہی وزیر ایشورپا نے اپنے خط کی کاپی وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی صدر جے پی نڈا کو بھی بھیجی ہیں۔ ایشورپا کا الزام ہے کہ وزیر اعلیٰ نے ان کے محکمہ سے بغیر اجازت لئے 774 کروڑ روپئے الاٹ کردیا۔ اس پر یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ اس الاٹمنٹ میں متعصبانہ رویہ اپنایا ہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں