کرناٹک ‘بورڈنگ اسکول کے مزید 12 طلبہ کورونا پوزیٹیو

مانڈیا : کرناٹک کے شری رنگاپٹنہ شہر میں واقع مرار جی دیسائی بورڈنگ اسکول کے مزید12 طلبہ کورونا وائرس ( کووڈ ۔ 19 ) سے متاثر پائے گئے ہیں اور اس کے بعد وائرس کی زد میں آئے ’ اس اسکول کے طلبہ کی تعداد 23 ہو گئی ہے ۔ تعلقہ زرعی پیداوار کوآپریٹو مارکیٹنگ سوسائٹی میں چلنے والے اس اسکول میں کل 162 طلبہ پڑھتے ہیں۔ تحصیل دار ایم وی روپا، بلاک ایجوکیشن افسر ایم، آر، اننت راج اور محکمہ صحت کے افسر اسکول پہنچے ۔ تحصیلدار روپا نے اتوار کو کہا،‘اسکول کے باقی تمام طلبہ ٹھیک ہیں اور تشویش کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ طلبہ کی صحت کی بہ ضابطہ طور پر نگرانی کی جائے گی’۔ متاثرین کی تعداد میں اضافہ پر اولیائے طلبا نے تشویش ظاہر کی ہے ۔

Leave a comment