کرناٹک اسمبلی انتخاب: جنتا دل سیکولر نے جاری کی 93 امیدواروں کی پہلی فہرست

302

بنگلورو: آئندہ سال کے شروع میں کرناٹک اسمبلی انتخاب ہونا ہے، اس کے پیش نظر سرگرمیاں ابھی سے شروع ہو گئی ہیں۔ 2023 میں ہونے والے کرناٹک اسمبلی انتخاب کو لے کر بی جے پی، کانگریس اور جنتا دل سیکولر سمیت سبھی چھوٹی بڑی سیاسی پارٹیوں نے کمر کس لی ہے اور جنتا دل سیکولر نے تو پیر کے روز اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست بھی جاری کر دی۔ جنتا دل سیکولر نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے 93 امیدواروں پر مبنی پہلی فہرست جاری کی ہے

جاری فہرست کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی چناپٹنا سے انتخاب لڑیں گے اور ان کے بیٹے نکھل کو رام نگر سے ٹکٹ ملا ہے۔ اس کے علاوہ جنتا دل سیکولر نے چامنڈیشوری سے جی ٹی دیوگوڑا کو ٹکٹ دیا ہے، ساتھ ہی ان کے بیٹے ہریش گوڑا ہنسور سے الیکشن لڑیں گے۔

دوسری طرف بی جے پی نے بھی کرناٹک اسمبلی انتخاب کو لے کر تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ گزشتہ ہفتے ہوئی ایک داخلی میٹنگ میں بی جے پی کے سینئر لیڈران نے کرناٹک میں آئندہ انتخاب کو لے کر پارٹی کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس میٹنگ میں بی جے پی لیڈران نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کو لے کر بھی اپنے خیالات سبھی کے سامنے رکھے۔