کرناٹک اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت پر ناندیڑمیں کانگریس کی جانب سے زبردست جشن منایاگیا
ناندیڑ:13 /مئی۔ ( ورقِ تازہ نیوز)کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی نے تاریخ ساز کارکردگی انجام دی ہے۔سارے ملک کی نگاہیں کرناٹک چناو کے نتائج پر مرکوز تھی۔ بی جے پی نے انتخابی ماحول کو فرقہ وارانہ ماحول میںتبدیل کرنے کی بھرپور کوشش کی اور نئے نئے ہتکھنڈے استعمال کئے اورہندو اور مسلمانوں کے درمیان نئی دراڑڈالنے کی ہر ممکن کوشش کی
لیکن کرناٹک کے باشعور ووٹرس نے بی جے پی کی فرقہ پرستی کو مسترد کردیا ہے ۔اس چناو میںکانگریس نے اپنی تاریخ ساز کامیابی حاصل کی۔جس کے بعد ناندیڑمیں آج شام پانچ بجے آئی ٹی آئی چوراہے پرمہاتما جیوتی با پھلے مجسمے کے ربرو زبردست آتشبازی کرکے جشن منایااور مٹھائیاں تقسیم کیں۔
اس موقع پر کانگریس پارٹی کے سابقہ ایم ایل سی امرناتھ راجورکر ‘سابقہ وزیر ڈی پی ساونت‘ موہن انا ہمبرڈ ے ‘ایم ایل اے ‘ضلع صدرگوئند ناگولی کر ‘سابقہ چیرمین کشور سوامی ‘ سابقہ ڈپٹی میئر مسعوداحمدخان ‘ ضلع پریشد کی سابقہ ضلع صدر منگارانی امبولگیکر‘ منوہر شند ے‘ ایکناتھ شندے ‘ اومیش پاوڑے‘ ستیش دیشمکھ ‘ آنندچوہان ‘ عبدالغفار ‘ویندرسنگھ گاڑی والے‘ منتجب الدین ‘فاروق بدویل‘ انوجاتہرا کے علاوہ سینکڑوں کی تعدادمیں کانگریسی عہدیداران اور ورکرس موجود تھے۔