کرناٹک اسمبلی انتخابات، ٹیپوسلطان بمقاملہ ساورکر ہوگا: بی جے پی لیڈر

بنگلورو: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کرناٹک یونٹ کے صدر نلین کمار کٹیل نے یہ کہہ کر ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے کہ ریاست میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات ٹیپو سلطان اور مجاہدآزادی ویر ساورکر کے نظریات کے درمیان ہوگا۔

کٹیل نے کہاکہ ”انہیں ٹیپو جینتی منانے کی اجازت ہے۔ اس ریاست میں اس کی ضرورت نہیں ہے۔ میں سدارامیا کو چیلنج کرتا ہوں، اگلا الیکشن ٹیپو اور ساورکر کے درمیان ہے۔ آئیے بحث کریں، کیا اس ملک کو ساورکر یا ٹیپو جیسے محب وطن کی ضرورت ہے؟

بی جے پی صدر نے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ کانگریس لیڈر ڈی کے شیوکمار اور سدارامیا دہشت گردانہ سرگرمیوں کی حمایت کرتے ہیں اور کانگریس پارٹی ایک دہشت گرد گروپ ہے۔