کرایہ دار نوجوان کا گھر مالکن سے عشق، شادی کا تقاضا اور پھر ۔۔۔۔۔

1,860

اورنگ آباد :20/فروری ۔ (ورقِ تازہ نیوز) یہاں کے ناریگاؤں علاقے میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں کرایہ دار اکثر شادی کا لالچ دے کر گھر مالکن سے جسمانی تعلقات قائم کرتا تھا۔ لیکن اس نے شادی کا تقاضا کیا تو ملزم نے تصویر وائرل کرنے کی دھمکی دی۔

اس لیے متاثرہ خاتون نے کرایہ دار نوجوان کے خلاف MIDC سڈکو تھانے میں زیادتی کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ملزم کا نام محمد محسن محمد مومن شیخ (عمر 32 سال، ساکن ناریگاؤں) بتایا گیا ہے۔