کراچی میں چینی قونصل خانے پر دہشت گردانہ حملہ5 کی موت
کراچی:23نومبر۔(ایجنسیز)پاکستان کے کراچی شہر میں جمعہ کو چینی قونصل خانے پر ہوئے دہشت گردانہ حملہ میں 2 پولیس اہلکاروں کی موت ہو گئی۔ ا?ئی جی ( جنوب) جاوید عالم نے اس کی تصدیق کی ہے۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، صبح ساڑھے نو بجے فائرنگ شروع ہوئی۔ اس کے علاوہ کچھ دھماکوں کی ا?وازیں بھی سنی گئیں۔جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایک دہشت گرد نے سوسائڈ جیکٹ پہن رکھی تھی۔ بلوچستان لبریشن ا?رمی نے اس حملہ کی ذمہ داری لی ہے۔ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، فائرنگ کی خبر ملتے ہی جائے حادثہ پر بھاری پولیس فورس اور رینجرز بھیجے گئے۔ سیکورٹی دستوں نے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کے 12 ملازمین کو مڈبھیڑ چلنے تک ایک کمرہ میں بند کر رکھا تھا۔ حملہ کے دوران ویزا کے لئے درخواست دینے ا?ئے چھ لوگ بھی وہاں موجود تھے جن میں چار خواتین اور ایک بچہ بھی شامل تھا۔ انہیں بھی ایک الگ کمرہ میں بحفاظت پہنچا دیا گیا تھا۔ یہ سبھی لوگ محفوظ ہیں۔