Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

کرانہ ، دوا کی دکانیں صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رکھیں: اسسٹنٹ کمشنر (ڈرگس)ایم جے نمسے کی ہدایت

IMG_20190630_195052.JPG

ناندیڑ:7اپریل(ورق تازہ نیوز)فوڈ ، سول سپلائی اور کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹس کی طرف سے 2 اپریل بروز جمعرات کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ، کرانہ اسٹورز اور دوائی اسٹورز کو صبح 9 بجے سے شب 9 بجے تک کام کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ناندیڑ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے اسسٹنٹ کمشنر (ڈرگ) ایم جے نمسے اس طرح کی اپیل کی ہے ۔

کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لئے حکومتی سطح پر مختلف اقدامات نافذ کیے جارہے ہیں۔ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ، ناندیڈ مختلف تدبیراتی اسکیموں کو بھی نافذ کررہی ہے اور اس کے ایک حصے کے طور پر فوڈ اسٹبلشمنٹ اورادویات فروش کی دکانوں کی تفتیش کی جارہی ہے۔تفتیش میں ادویات کا ذخیرہ ، ماسک اور سینیٹائزروں کی جانچ کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ ،کرانہ اسٹورز سے وافرمقدار میں ضروری اشیا کی فراہمی کے بارے میں انکوائری کر رہے ہیں۔ آج تک ، انتظامیہ نے ادویات فروخت کی دکانوں اور کھانے پینے کے اداروں سمیت کل 339کا معائنہ کیا ہے۔اس کے علاوہ مختلف مقامات پر فوڈ اسٹیبلشمنٹ اور ادویات فروشوں کااجلاس منعقدکرکے ضروری اشیا اور ادویات ، ماسک ، سینیٹائزر کی کالابازاری نہ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔