چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی دختر کو مبینہ طور پر آن لائین دھوکہ دینے والے تین افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ ہریانہ کے ساکن 26 سالہ ساجد ‘ متھورا کے ساکن 18 سالہ کپل اور 25 سالہ منوندر سنگھ کو بھرت پور ۔ متھورا سرحد سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ تاہم پولیس نے کہا کہ اس کیس میں اصل ملزم 25 سالہ وارث اب بھی مفرور ہے ۔ کہا گیا ہے کہ چاروں ملزمین نے چیف منسٹر کی دختر کو 34,000 روپئے کا دھوکہ دیا تھا جنہوں نے ای کامرس پلیٹ فارم پر ایک صوفہ خریدنے کے بہانے یہ کارستانی کی تھی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدہ تین افراد وارث کیلئے کمیشن کی بنیاد پر کام کرتے ہیں۔ منوندر نے کپل اور ساجد کے نام پر کئی بینک اکاونٹس فرضی دستاویزات کے ذریعہ بنائے ہیں جس کیلئے اسے کمیشن ملتا تھا ۔ دھوکہ دہی کے ذریعہ حاصل کردہ رقم کو وارث کے اکاونٹ میں منتقل کردیا گیا تھا ۔ پولیس کے بموجب کجریوال کی دختر نے ایک صوفہ سیٹ آن لائین فروخت کرنے کی کوشش کی تھی اور دھوکہ بازروں نے خریدار بن کر انہیں چونا لگادیا تھا ۔


اپنی رائے یہاں لکھیں