کتاب سے حضرت محمد ﷺ کی خیالی تصویر ہٹائی جائے

0 40

مسلمانان اردھاپور کاوزیرتعلیم سے مطالبہ

اردھاپور:22؍اکتوبر۔ (شیخ زبیر )حکومت مہاراشٹرا کے محکمہ تعلیم کی جانب سے سرو شکشہ ابھیان کی کتاب ’’آدرش گوشٹی ‘‘ (یعنی مثالی کہانیاں) میں حضرت محمد ﷺ کی خیالی تصویر شائع کی گئی ہے ۔جس سے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح ہوئے ہیں ۔ اوراضطراب کی کیفیت دیکھی گئی ۔اردھاپور شہر کے نوجوانوں کی جانب سے تحصیل دار آفس پہنچ کر ایک میمورنڈم دیا گیا جس میں خاطیوںکے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی مانگ کی گئی اور مضمون کو کتاب سے فوری حذف کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ا س موقع پر جناب سلیمان خان صاحب (امیر مقامی جماعت اسلامی ہند اردھاپور ) سماجی کارکن مرزا ظفراللہ بیگ ،سماجی کارکن شکیل بھائی ،سید سجاد علی ،مرزا یاسر بیگ ،شاکرخان ،شیخ زبیر (صحافی)شیخ ذاکر ،شیخ شفیق تانبولی، ایڈوکیٹ سید عمران علی ،شیخ ذکاء اللہ اور سینکڑوں کی تعداد میں نوجوانان شہر موجود تھے۔امیمورنڈم پر کل 165 نوجوانوں کی دستخطیں ہیں۔ اسکی نقل وزیر اعلی ،وزیر تعلیم ،اور ایجوکیشن آفیسر کو روانہ کی گئی ہے۔