ناندیڑ:13جنوری(ورق تازہ نیوز)ریلوے بورڈ کی منظوری کے مطابق اکولہ-کاچی گوڑہ – اکولہ اسپیشل ایکسپریس اورکاچی گوڑہ-نارکھیڑ۔کاچیگوڑہ اسپیشل ایکسپریس کو دوبارہ شروع کیا جارہا ہے۔ یہ ٹرین

مکمل طور پر محفوظ(ریزرویشن) ہوگی۔ اس ٹرین پر بغیر ریزرویشن مسافروں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ٹرین کے اوقات اور تاریخ درج ذیل ہیں۔

مسٹر اپیندر سنگھ ، ڈویژنل ریلوے منیجر ، ناندیڑ نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ٹرین کا فائدہ اٹھائیں۔

1 ۔ٹرین نمبر 07639 کاچیگوڑہ سے اکولہ (ہفتہ وار) ٹرین نمبر 07639 کاچی گوڑہ سے اکولہ اسپیشل ایکسپریس 18 جنوری 2021 سے شروع ہوگی۔ یہ ٹرین ہفتہ میں ایک بار ہر پیر کو صبح 07.10 بجے کاچیگودہ سے روانہ ہوگی اور نظام آباد ،باسر ، دھرم آباد ، مدکھیڑ ، ناندیڑ ، پورنا ، ہنگولی ، واشیم سے گزرتے ہوئے 18.30 بجے اکولہ پہنچے گی۔

2۔ٹرین نمبر 07640 اکولہ سے کاچیگوڑہ (ہفتہ وار): ٹرین نمبر 07640 اکولہ تا کاچی گوڑا خصوصی ایکسپریس 19 جنوری 2021 سے شروع ہوگی۔ یہ ٹرین ہفتہ میں ایک بار ہر منگل کو اکولہ سے صبح 9.30 بجے روانہ ہوگی اور واشیم ، ہنگولی ، پورنا ، ناندیڑ ، عمری ، دھرم آباد ، باسر ، نظام آباد سے گزکررشب 20.15 بجے کاچی گوڑا پہنچے گی۔

3۔ ٹرین نمبر 07641 کاچی گوڑہ سے نارکھیر (چھ دن): ٹرین نمبر 07641 کاچی گوڑا تا نارکھیر اسپیشل ایکسپریس 14 جنوری 2021 سے شروع ہوگی۔ ٹرین کاچی گوڑا سے روزانہ صبح 07.10 بجے پیر کادن چھوڑ کر چھ دن روانہ ہوگی اور نظام آباد ،باسر ، دھرم آباد ، مدکھیڑ ، ناندیڑ ، پورنا ، ہنگولی ، واشیم ، اکولہ ، مرتضی پور ، نیو امراوتی سے گزرتے ہوئے شب 23.10 بجے نارکھیرریلوے اسٹیشن پہنچے گی ۔

4۔ ٹرین نمبر 07642 نارکھیر تا کاچی گوڑا: ٹرین نمبر 07642 نارکھیرتا کاچی گوڈا خصوصی ایکسپریس 15 جنوری 2021 سے شروع ہوگی۔ یہ ٹرین ہفتہ کے چھ دن منگل کے علاوہ ہر دن صبح 04.30 بجے نارکھیر سے روانہ ہوگی اور واشیم ، ہنگولی ، پورنا ، اکولہ ، عمری ، دھرم آباد ، ناندیڑ باسر ، نظام آباد سے گزرتے ہوئے گاچیگوڑہ کو شب 20:15بجے پہنچے گی ۔

BiP Urdu News Groups