کانگریس ہی رام مندرکی تعمیرکرے گی: سینئر کانگریس قائد جوشی کابیان

0 14

جئے پور:21۔نومبر۔(ایجنسیز)کانگریس کے سینئر لیڈر اورسابق مرکزی وزیر ڈاکٹرسی پی جوشی نے بی جے پی پررام مندرکے موضوع پرسیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کوالیکشن آتے ہی رام یاد آنے لگتے ہیں۔ ابھی اس کے ٹائٹل کا تنازعہ سپریم کورٹ میں زیرغورہے۔انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی رام مندرکی تعمیرنہیں کراسکتی۔ رام مندرکانگریس ہی بنائے گی۔ کانگریس کا وزیراعظم ہی رام مندرتعمیرکرائے گا۔ سال 1985 میں اس وقت کے وزیراعظم راجیوگاندھی نے ہی اس متنازعہ احاطے کا تالا کھلوایا تھا، جہاں رام مندرکی دعویداری ہے۔نیوز 18 راجستھان کے منگل کو جے پورمیں منعقدہ "ایجنڈا راجستھان” پروگرام کے تیسرے سیشن میں سابق مرکزی وزیرڈاکٹرسی پی جوشی نے کہا کانگریس پارٹی نے ہی وہاں کا تالا 1985 میں کھلوایا تھا، راجیو گاندھی نے، کوئی اٹل بہاری واجپئی نے نہیں کھلوایا۔ بھگوان رام کا مندربھی کانگریس پارٹی بنائے گی اورکانگریس پارٹی کا وزیراعظم بنائے گا۔