کانگریس کے جن سنگھرش یاترا کا ناگپور سے آغاز ؛ ملک میں اقتدار تبدیلی کی لہر

0 34
کانگریس کے جن سنگھرش یاترا کا ناگپور سے نہایت جوش وخروش کے ساتھ شروعات
ناگپور: 10 جنوری 2018 (ورق تازہ نیوز) بی جے پی وشیوسینا کی مرکزی وریاستی حکومتوں کی دھوکہ دہی کی وجہ سے ملک بھر کی عوام میں زبردست ناراضگی ہے۔ حال ہی میں ہوئے تین ریاستوں کے انتخابات میں بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرکے اپنی ناراضگی ظاہرکردی۔ آئندہ انتخابات میں بھی تبدیلی کی یہ لہر جاری رہے گی۔ اس حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کوبے نقاب کرنے کے لئے کانگریس پارٹی جن سنگھرش یاترا مہم پوری ریاست میں چل رہی ہے۔ یہ باتیں کانگریس کے جن سنگھرش یاترا کے پانچویں مرحلے کی شروعات کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئےحزبِ مخالف لیڈر رادھا کرشن ویکھے پاٹل نے کہیں۔
بی جے پی وشیوسینا کی مرکزی وریاستی حکومتوں کی دھوکہ دہی کی وجہ سے ملک بھر کی عوام میں زبردست ناراضگی ہے۔ حال ہی میں ہوئے تین ریاستوں کے انتخابات میں بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرکے اپنی ناراضگی ظاہرکردی۔ آئندہ انتخابات میں بھی تبدیلی کی یہ لہر جاری رہے گی۔ اس حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کوبے نقاب کرنے کے لئے کانگریس پارٹی جن سنگھرش یاترا مہم پوری ریاست میں چل رہی ہے۔ یہ باتیں کانگریس کے جن سنگھرش یاترا کے پانچویں مرحلے کی شروعات کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئےحزبِ مخالف لیڈر رادھا کرشن ویکھے پاٹل نے کہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک کا ایک بھی طبقہ اس حکومت کے کام کاج سے مطمئن نہیں ہے۔ اس سے قبل کے جن سنگھرش یاترا کے دوران پوری ریاست میں یہی صورت حال نظرآئی۔ کسانوں کو دھوکہ دیا گیا ہے، بے روزگاروں کو دھوکہ دیا گیا ہے، ملک بھر میں ہٹلرازم جاری ہے۔ اس کا خمیازہ بی جے پی وشیوسینا کو آئندہ انتخابات میں بھگتنا پڑے گا۔ اس پانچویں جن سنگھرش یاترا کی شروعات کے موقع پررادھا کرشن ویکھے پاٹل کے ساتھ سابق وزیراعلیٰ پرتھوی راج چوہان، آل انڈیا کانگریس کے جنرل سکریٹری مکل واسنک، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سکریٹری اورمہاراشٹر کے نگراں آشیش دوا، سابق مرکزی وزیر ولاس متموار، ودھان پریشد کے سابق ڈپٹی چیئرمین مانک راؤٹھاکرے، سابق ریاستی وزیر وایم ایل اے محمد عارف نسیم خان، ایم ایل اے وجئے وڈیٹی وار، ایم ایل اے سنیل کیدار، ناگپور ضلع دیہی کانگریس کمیٹی کے صدر وسابق وزیر راجند مولک، ناگپور شہر ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر وکاس ٹھاکرے وغیرہ نے دکشابھومی کی زیارت کی ۔ یہ یاترا ناگپور حلقے میں ۵ضلع میں جائے گی اور13جنوری کو ناگپور میں اس کا اختتام ہوگا۔
۵ضلع میں جائے گی اور13جنوری کو ناگپور میں اس کا اختتام ہوگا۔

دکشابھومی کی زیارت کے بعد یہ یاترا شہر کے اہم راستوں سے ایک جلوس کی صورت میں نکلا۔ یاترا میں شامل تمام لیڈران ایک کھلی جیپ پر سوار ہوکر عوام کے استقبال کا جواب دے رہے تھے۔ یہ یاترا جن جن راستوں سے گزرا، اہم مقامات پر شہر کے لوگوں نے پھولوں کی بارش سے اس کا استقبال کیا۔ جگہ جگہ ڈھول تاشوں کے ساتھ یہ جلوس گزرا۔ اس یاترا کے دوران یاترا میں شامل لیڈران نے حضرت تاج الدین بابا کی درگاہ پر جاکر حاضری دی۔ اس کے بعد یہ یاترا کماٹھی کی جانب روانہ ہوگیا۔ ناگپور میں جن سنگھرش یاترا کے اس جلوس میں سابق وزیر انیس احمد، سابق ایم ایل اے مظفر حسین، آشیش دیشمکھ، آننت گھارڈ، ریاستی کانگریس کے پسماندہ طبقات سیل کے صدر ڈاکٹر راجو واگھمارے، ریاستی ترجمان اتل لونڈھے، جنرل سکریٹری رام کشن اوجھا، پروفیسر پرکاش سوناؤنے، شیام امالکر، توفیق ملانی، شاہ عالم شیخ ودیگر لیڈران شریک تھے۔