کانگریس کا یوٹیوب چینل ‘ڈیلیٹ  کر دیا گیا، پارٹی میں ہلچل مچ گئی

833

نئی دہلی،( ایجنسی)۔ اب سے چند دنوں بعد کانگریس ملک بھر میں ‘بھارت جوڑو یاترا  شروع کرنے جا رہی ہے۔ اس سے پہلے کانگریس کے لیے بری خبر ہے۔ کانگریس پارٹی کا یوٹیوب چینل بدھ کو ڈیلیٹ کردیا گیا۔

کانگریس پارٹی نے خود ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی۔ کانگریس کی سوشل میڈیا ٹیم نے کہا کہ ہمارا یوٹیوب چینل ‘انڈین نیشنل کانگریس  ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔ ہم اسے ٹھیک کرنے پر کام کر رہے ہیں اور Google اور YouTube ٹیموں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ساتھ ہی پارٹی نے کہا کہ ہم اس کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ اس کی کیا وجہ ہے۔ یہ تکنیکی خرابی یا ہیکنگ کی وجہ سے ہوا ہے۔ ہم جلد ہی یوٹیوب پر واپس آنے کی امید کرتے ہیں۔