جموں: کانگریس پارٹی کے لیڈروں نے چہارشنبہ کو یہاں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہو رہے اضافے کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا۔احتجاجی ‘ہوش میں آؤ ہوش میں آؤ، مودی سرکار ہوش میں آؤ’ کے نعرے لگا رہے تھے ۔اس موقع پر پارٹی کے سینئر لیڈر رمن بھلہ نے بتایا کہ پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں کافی اضافہ ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک سال کے اندر قیمتیں بہت بڑھ گئی ہیں جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔


اپنی رائے یہاں لکھیں