کانگریس نے بی جے پی کے نظریہ پر سوال اٹھائے، ادے پور اور کشمیر میں لشکر کے دہشت گردوں کے ساتھ تعلقات کا حوالہ دیا

5

نئی دہلی: 5۔ جولائی۔کانگریس نے منگل کو الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اپنی کھوکھلی قوم پرستی کی آڑ میں ملک کو کھوکھلا کرنے کا گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہے۔ پارٹی کے میڈیا اور تشہیر کے سربراہ پون کھیرا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر میں گرفتار لشکر طیبہ کے دو دہشت گردوں میں سے ایک طالب حسین شاہ بی جے پی کا عہدیدار ہے۔

کھیرا نے نامہ نگاروں کو بتایا، ’’گزشتہ ایک ہفتے میں پیش آنے والے دو واقعات نے بی جے پی کی چال، کردار اور چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے۔‘‘ پہلے ادے پور قتل کیس میں ملوث ایک ملزم بی جے پی کارکن رہا۔

اس کے بعد جموں و کشمیر میں پکڑے گئے لشکر طیبہ کے دو دہشت گردوں میں سے ایک طالب حسین شاہ بی جے پی کا عہدیدار نکلا،۔جس کی ملک کے وزیر داخلہ کے ساتھ تصویر بھی ہے۔ "جب اسے پکڑا گیا، وہ مقدس امرناتھ یاترا کے لیے جانے والے یاتریوں پر حملے کا منصوبہ بنا رہا تھا،”