"کانگریس ناندیڑ سے مسلم امیدوار کو ایم ایل اے ٹکٹ دے” » پڑھئے فیس بک صارفین کی رائے
ناندیڑ: (ورق تازہ نیوز) ہم نے 21 اپریل کو ورق تازہ آن لائن کے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ کی تھی جس میں شہریان سے ناندیڑ حلقہ اسمبلی سے مسلم کانگریسی امیدوار کے دیرینہ مطالبہ کو لیکر اپنی رائے دینے کیلئے کہا گیا تھا. متعدد صارفین نے کمینٹ کرکے اپنے خیالات کا اظہار کیا. جو اسطرح ہیں.
فیس بک صارف شیخ عمران نے لکھا.
” یقیناً ہمارا نمائندہ ہونا چاہیے جو بے باک نمائندگی کرسکے ربر اسٹامپ نہیں ہونا چاہیئے بہتر ہو کے کوئی عالم دین ہو جو ریاستی زبان سے واقفیت رکھتا ہو اور انگریزی میں بھی مہارت ہو. قابل ہو مخلص ہو بے باک ہو جس کے منہ میں زبان ہو جسکا ظمیر زندہ ہو”
ایک دیگر فیس بک صارف مسرور خان یوسف زئی نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
آنےوالےدنوں میں مجلس کے صدقے میں کانگرسی مسلمان کو ٹکٹ ضرور ملےگا. کانگریس سے ایم ایل اے یا ایم ایل سی… مسلمانوں کے لیے کسی بھی قسم کے فائدہ کا نہیں ہوگا…. وہ اپنی پارٹی کی اجازت کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے… اس سے اچھا تو کوئی غیر کانگریسی ہوگا جو بے باکانہ طور پر ہماری نمائندگی کرے…..
"کانگریس سے ایم ایل اے یا ایم ایل سی… مسلمانوں کے لیے کسی بھی قسم کے فائدہ کا نہیں ہوگا…. وہ اپنی پارٹی کی اجازت کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے… اس سے اچھا تو کوئی غیر کانگریسی ہوگا جو بے باکانہ طور پر ہماری نمائندگی کرے…..”
محمد اظہر الدین مظفر الدین
"اب اگر اس بار ۱ MLA یا MLC مسلمان کو نہ ملا تو ان شاء اللہ پھر مراٹھواڑہ کی نئ تاریخ مرتب ھونگی اور وہ تاریخ رقم کرینگے ان شاء اللہ ھمارے سیاسی قائد الحاج بیرسٹر اسدالدین صاحب اویسی۔جس سے تمام دلیت اور مسلمان کا حق ضرور ملیگا اور وقت آئیگا ھمارے سامنے یہ زعفرانی خیال رکھنے والے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہونگے ان شاء اللہ”
شبیر احمد
"کوئی احسان کی بات نہیں ہے کے مسلمان کو MLA یا MLC بنایا جائے ۔مسلمانوں کی تعداد کی بناء پر ان کی نمائندگی ایوانوں میں ہونی چاہئے. آنےوالےدنوں میں مجلس کے صدقے میں کانگرسی مسلمان کو ٹکٹ ضرور ملےگا”
مرزا امجد
ورق تازہ آن لائن کے تمام فیس بک فالووز کا تعاون کیلئے شکریہ. تمام کمینٹس کیلئے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں.