کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی منگل کو کورونا مثبت پائے گئے ہیں ۔ اس بات کی جانکاری انہوں نے اپنے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل سے دی ہے ۔ راہل گاندھی نے بتایا کہ انہیں کورونا کی ہلکی علامتیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی لوگ حال فی الحال میرے رابطے میں آئے ہوں ، وہ پروٹوکال فالو کریں اور محفوظ رہیں ۔ راہل گاندھی کے کورونا متاثر ہونے کی خبر آنے کے بعد وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کرکے کانگریس لیڈر اور لوک سبھا رکن راہل گاندھی کے جلد سے جلد صحت مند ہونے کی دعا کی ۔ انہوں نے لکھا : میں لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی جی کے جلد شفایاب ہونے اور اچھی صحت کی دعا کرتا ہوں۔


اپنی رائے یہاں لکھیں