کانگریس صدر سونیا گاندھی کورونا سے متاثر، خود کو کیا آئسولیٹ

0 1

نئی دہلی:کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کورونا سے متاثر پائی گئی ہیں۔ جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔

کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا، ’’کانگریس صدر سونیا گاندھی نے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران کئی پارٹی لیڈران اور کارکنان سے ملاقات کی، جن میں سے کئی ساتھی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ کل شام سے سونیا گاندھی کو ہلکا بخار اور کورونا کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ آج ٹیسٹ کرانے پر وہ کورونا پازیٹو پائی گئیں۔‘‘