کانپور تشدد:یوپی پولیس کو منہ کی کھانی پڑی،6 ملزمین بری،ثبوت پیش کرنے میں ناکام

276

کانپور:4۔اگست۔اتر پردیش کے شہر کانپور میں نماز جمعہ کے دوران تشدد کے معاملے میں کانپور کی عدالت نے ثبوت کی کمی کی وجہ سے 6 ملزمان کو رہا کر دیا ہے۔ ان گرفتاریوں پر شروع سے ہی سوالات اٹھ رہے تھے۔

اس معاملے میں پولس نے کل 62 لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔ بغیر کسی قصور کے کانپور جیل میں دو ماہ کے بعد محمد سانو اور شارق کو عدالت کے حکم کے بعد بدھ کو رہا کر دیا گیا۔ کانپور پولیس نے شانو پر کئی الزامات لگائے تھے۔ فسادات، سماجی ہم آہنگی کو بگاڑنا، پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنا، قتل کرنااسے قتل کی کوشش جیسے الزامات کے تحت گینگسٹر ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا تھا

تاہم پولیس نے عدالت میں بتایا کہ اس کے پاس شانو، شارق سمیت کل 6 ملزمان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے جس کے بعد عدالت نے رہا کرنے کا حکم دیا۔ ۔