راکیش ٹکیت کی حمایت میں کسان سے لیکر لیڈر تک دہلی کے غازی پور بارڈر پر پہنچ رہے ہیں۔راکیش ٹکیت کو مل رہی حمایت کے چلتے اب بی جے پی کے لونی ایم ایل اے کے خلاف پارٹی ہی کے اندر سے آواز اٹھنا شروع ہوگئی ہے۔راکیش ٹکیت کے آنسوؤں کی وجہ سے اب انتظامیہ پیچھے ہٹ گئی ہے اور ہزاروں کسان غازی پور بارڈر پر جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ہفتے کے روز راکیش ٹکیت غازی پور بارڈر پر ہزاروں کسانوں کے درمیان سڑک پر بیٹھے ہیں ان کی حمایت میں مظفر نگر ،باغپت اور متھرا کے ساتھ ساتھ متعدد مقامات پر پنچایتوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔راجیش ٹکیت کی پھانسی کی مانگ کرنے والے بی جے پی کے ایم ایل اے نندکشور گجر کے خلاف انکی پارٹی کے اندر ہی سے آواز اٹھنا شروع ہو گئی ہے بیہٹا گاوں کے لوگوں نے پنچایت کے بعد نندشکور گجر کے گاؤں میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں