آکولہ میں فلائنگ کلرس ایجوکیشن فاونڈیشن کی چھٹی سالانہ تقریب کے موقع پر تعلیمی و سماجی اجلاس کا انعقاد
یکم اکتوبر:( راست) آکولہ شہر کی معروف سماجی تنظیم،فلائنگ کلرس ایجوکیشن فاو نڈیشن پچھلے 6 سالوں سے روٹی بینک، کپڑا بینک، میڈیکل ریلیف سینٹر، مائیناریٹی ڈیولپمنٹ سینٹر اور روزگار پروجیکٹ جیسے مختلف سماجی کاموں میں لگاتار مصروف ہے۔ اس فاو¿نڈیشن کے ذریعہ اب تک آکولہ ضلع کے سینکڑوں ضرورت مند لوگ فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ فاو¿نڈیشن کی مدت کے 6 سال مکمل ہونے پر چھٹی سالانہ تقریب منائی گئی اور فاو¿نڈیشن کی جانب سے 1 اکتوبر 2022 کی شام مقامی کوہ نور فنکشن ہال لکڑ گنج میں سماجی و تعلیمی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ شری جی شریدھر صاحب کی صدارت میں منعقدہ اس کانفرنس میں
ضلع آکولہ کی سماجی، تعلیمی اور سیاسی شخصیات کے ساتھ مفتی محمد ہارون صاحب ندوی (ڈائریکٹر، وائرل نیوز، جلگاو¿ں)، محترمہ اسماءسید (اسسٹنٹ کمشنر، ناگپور) اور اور یوسف مکاتی صاحب (چیئرمین، روٹی بینک ٹرسٹ، اورنگ آباد) بطور مہمانان خصوصی موجود تھے۔ اس اجلاس میں فلائنگ کلرس ایجوکیشن فاو¿نڈیشن کی 6 سالہ خدمات پر بنائی گئی فلم بھی بتائی گئی، جسے دیکھ کر تمام معززین نے فاو¿نڈیشن کی جانب سے کیے جانے والے سماجی خدمات کا اعتراف کیا اور خوب حوصلہ افزاءکی۔ فاو¿نڈیشن کی آفیشیل ویب سائٹ http://www.flyingcolours.org کا افتتاح بھی اس اجلاس میں کیا گیا – آکولہ کا نام ملک میں روشن کرنیوالے افراد کو “نشان آکولہ ایوارڈ” سے نوازا گیا –
ایم پی ایس سی کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے اعلیٰ ملازمت حاصل کرنیوالی ناندیڑ کی اردو میڈیم کی طالبہ محترمہ اسماءسید (اسسٹنٹ کمشنر، ناگپور) کا ایک موٹیویشنل لیکچر بھی اس اجلاس میں رکھا گیا تھا جس میں انہوں نے طلباء اور والدین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مقابلہ جاتی امتحانات کے لئے یکسوئی کے ساتھ محنت کرنا ضروری ہے اور آرام طلب زندگی کو چھوڑ کر ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے – اکول ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ جناب جی شریدھر صاحب نے فلائنگ کلرس فاو¿نڈیشن کے کام کو انسانیت کی خدمت کی مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ سماج کو ایسے سماجی تنظیموں کی بہت ضرورت ہے۔
آخر میں مفتی محمد ہارون صاحب ندوی (جلگاو¿ں) کا دلوں کو جھنجھوڑنے خطاب ہوا جس میں انہوں نے سماجی کام اور تعلیم کی اہمیت بتائی اور عوام سے فلائنگ کلرس فاو¿نڈیشن کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔
مفتی محمد اشفاق قاسمی صاحب کی دعا پر اس تاریخی اجلاس کا اختتام ہوا۔ نظامت کے فرائض سید محسن علی اور ڈاکٹر مجاہد احمد نے انجام دئے اور عبدالرحیم سر مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔ اس اجلاس کو کامیاب بنانے میں تنظیم کے صدر ڈاکٹر زبیر ندیم کے ساتھ ڈاکٹر مجاہد احمد، عبدالرحیم، ریاض خان، سمیر خان، محسن علی، راحیل افسر، عبید شیخ، سعد احمد، رضوان جمیل اور محمد طلحہ نے نمایاں کردار ادا کیا –