کار کی پچھلی سیٹ پر سیٹ بیلٹ لگانا لازمی، خلاف ورزی پر لگے گا جرمانہ

242

نئی دہلی : روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ کار کی پچھلی سیٹ پر بیٹھے مسافر اگر سیلٹ بیلٹ نہیں لگاتے ہیں تو جرمانہ وصول کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کیلئے پچھلی سیٹ کیلئے سیٹ بیلٹ الارم سسٹم کو لازمی کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو پچھلی سیٹ پر سیٹ بیلٹ نہیں لگانے پر الارم بجنے لگے گا ۔ فی الحال یہ صرف اگلی سیٹ پر بیٹھے مسافروں کیلئے لازمی ہے ۔

آپ کو بتادیں کہ سینٹرل موٹر رہیکل رولز( سی ایم وی آر) کے رول 138 (3) کے تحت پچھلی سیٹ پر سیٹ بیلٹ نہیں لگانے پر ایک ہزار روپے کا جرمانہ لگایا جاسکتا ہے ۔ حالانکہ زیادہ تر لوگ اس بات سے ناواقف ہیں کہ یہ رول لازمی ہے ۔ ٹریفک پولیس اہلکار بھی پچھلی سیٹ پر بیٹھے مسافروں کے سیٹ بیلٹ نہیں لگانے پر جرمانہ نہیں لگاتے ہیں ۔