کاروان عقاب اسپورٹس ڈے 2023

40

کاروانِ عقاب IYF(اسلامک یوتھ فیڈریشن) کی چلڈرن ونگ ہے۔ جس کے ذریعے بچوں میں تعلیمی جسمانی اور اخلاقی تربیت کا کام سر انجام دیا جاتا ہے، اور ساتھ ہی بچوں کو اسلام کی بنیادی تعلیمات سے واقف کرایا جاتا ہے، تاکہ وہ اپنے مستقبل کو سنوارے اور پاک و صاف کردار کے مالک بنیں،اسی طرح کاروان عقاب مختلف قسم کی سرگرمیاں (Activities ) بھی بچوں سے کرواتی رہتی ہے، جس کے ذریعے بچوں کی ذہنی و جسمانی تربیت مقصود ہے، جیسے فیسٹیول، اسپورٹس کامپیٹشن، قرأت مقابلہ، شجر کاری،اسی طرح مختلف مہمات سمپوزیم، اجتماعات وغیرہ۔
کاروانِ عقاب مہاراشٹر ہر سال ایک اسپورٹس ڈے کا انعقاد کرتی ہے جس میں طلباء بہت جوش و جذبہ سے حصّہ لیتے ہیں جس میں مختلف کھیل کے مقابلے،اور ایکٹیویٹیس(Activities )لی جاتی ہیں، ذہنی ،جسمانی و اخلاقی تربیت کے اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے الحمداللہ امسال بھی 08 اور 15/ جنوری 2022/ کو کاروانِ عقاب کی جانب سے "اسپورٹس ڈے” کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف کھیل جیسے کرکٹ، ہانڈی پھوڑ، دوڑ ( Running)، سلو سائیکلنگ (Slow Cycling), نشانہ بازی، تھیلا ریس، گولہ پھینک، بھالا پھینک، جیسے مختلف مقابلے لیے گئے الحمدللہ مہارشٹرا کے مختلف مقامات سے کل 850 طلباء نے حصّہ لیا۔
نیک دعاؤں کے ساتھ شرکاء (participants)کو کاروانِ عقاب کی جانب سے مختلف درجات کے انعامات اور تمام ہی طلباء کو سند ( Certificate ) سے نوازا جائے گا انشاءاللہ.

karwan_e_Uqab

Sports_Day

IYF_MAHARASHTRA