• 425
    Shares

دوحہ : جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے افغان دارالحکومت کابل میں جرمن سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اشارہ دیا ہے۔ دوحہ میں ہائیکو ماس نے کہا کہ اگر سیاسی طور پر ممکن ہو سکا اور سکیورٹی صورت حال نے اجازت دی، تو کابل میں جرمن سفارت خانہ دوبارہ کھلنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں سفارتی موجودگی بہت ضروری ہے۔ جرمنی کی جانب سے طالبان کے ساتھ عملی امور پر مذاکرات کیے جا رہے ہیں۔ برلن حکومت طالبان سے خاص طور پر انسانی حقوق کی پاسداری اور سکیورٹی کی ضمانتوں کا مطالبہ کر رہی ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں