• 425
    Shares

امریکی نیوز نیٹ ورک "سی این این” نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں موجود ایک سینیر خاتون صحافی کلریسا وارڈ کی ویڈیو نشر کی ہے جس میں اسے طالبان کے سامنے با حجاب دکھایا گیا ہے.

کابل: امریکی نیوز نیٹ ورک "سی این این” نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں موجود ایک سینیر خاتون صحافی کلریسا وارڈ کی ویڈیو نشر کی ہے جس میں اسے طالبان کے سامنے با حجاب دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو کے دوران صحافی کو خاتون ہونے کے سبب سڑک کے کنارے ہو جانے کو کہا گیا۔

نامہ نگار نے کہا کہ "طالبان” جنگجو امریکہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے بہت دوستانہ رویہ رکھتے ہیں حالانکہ ان کی طرف سے امریکہ مردہ باد کا نعرہ بھی عام ہے۔

ویڈیو میں کلیریسا وارڈ طالبان جنگجووں جب یہ پوچھتی ہیں کہ آیا وہ فوری طور پر تمباکو نوشی پر پابندی اور لازمی طور پر داڑھی رکھنے کا فرمان جاری کرنے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کچھ بھی ایک دم سے نہیں کیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے اتنا ضرور کہا کہ افغان عوام مسلمان ہیں اور وہ مسلم قوانین کے تحت زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ اتوار کو طالبان نے برق رفتاری سے افغانستان کو فتح کرتے ہوئے پورے ملک پر قبضہ کرلیا تھا اور وہ کابل میں داخل ہوگئے تھے۔ افغان طالبان اسلامی تعلیمات کی سخت تشریع کے قائل اور امریکہ کے سخت مخالف سمجھے جاتے ہیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔