• 425
    Shares

کابل دھماکوں میں متعدد امریکی فوجی بھی ہلاک

پینٹاگون کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ کابل ایئرپورٹ کے باہر ہونے والے دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں میں افغان شہریوں کے علاوہ متعدد امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔ جان کربی کی جانب سے ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد تو نہیں بتائی گئی تاہم امریکی میڈیا کے مطابق چار امریکی میرینز اس دھماکے میں مارے گئے ہیں۔

شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کیے جانے کا دعویٰ

افغان اسلامک پریس نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ شدت پسند گروپ دولتِ اسلامیہ نےے کابل کے ہوائی اڈے پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
یہ کابل کے طالبان کے قبضے میں جانے کے بعد وہاں ہونے والا پہلا حملہ ہے۔ اب تک اس حملے میں کم از کم 13 افراد کی ہلاکت اور 50 سے زیادہ کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

’لاشیں نالے میں پھینک دی گئیں‘

جمعرات کو کابل ایئرپورٹ کے باہر دھماکے کے بعد دلخراش واقعات سامنے آئے ہیں۔
میلاد، جو دھماکے کے وقت اس جگہ پر موجود تھا نے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ لاشوں، گوشت اور لوگوں کو قریبی ہی ایک نالے میں پھینک دیا گیا۔
جب لوگوں نے دھماکے کے بارے میں سنا تو ہر طرف افرا تفری پھیل گئی۔ ایک دوسرے عینی شاہد کے مطابق اس صورتحال میں لوگوں کو گیٹ سے ہٹانے کے لیے طالبان نے ہوائی فائرنگ شروع کر دی۔
عینی شاہد کے مطابق میں نے ایک شخص کو ہاتھ میں ایک زخمی بچے کو اٹھائے بھاگتے ہوئے دیکھا۔
عینی شاہد، جس نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا ہے، کے مطابق اس نے وہ کاغذات پھینک دیے جو اسے اپنی اہلیہ اور تین بچوں سمیت بیرون ملک سفر کرنے میں مدد فراہم کر سکتے تھے۔
عینی شاہد نے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ شخص یہ کہہ رہا تھا اب میں ایئرپورٹ کی طرف دوبارہ کبھی رخ نہیں کرونگا۔ وہ امریکہ اور اس امریکہ کا انخلا کے لیے ویزہ پروگرام کے خلاف نعرے لگا رہا تھا۔

دھماکے کے مقام کی سکیورٹی کی ذمہ دار امریکی افواج تھیں: طالبان

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر جہاں دھماکہ ہوا وہاں کی سکیورٹی کی ذمہ داری امریکی افواج کی ہے۔ انھوں نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی امارت عوام کی سکیورٹی پر خاص توجہ دے رہی ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔