• 425
    Shares

جدہ: افغانستان کے کابل ایرپورٹ کے باہر پیش آئے دو دھماکوں میں انسانی جانوں کے اتلاف کے بعد اسلا می تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب سے دیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ وجوہات سے قطع نظر ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف او آئی سی کا موقف واضح ہے اور یہ تنظیم افغانستان میں حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے ۔ تنظیم کی جانب سے دیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ وجوہات سے قطع نظر ہر قسم کی دہشت گردی کیخلاف او آئی سی کا موقف واضح ہے اور یہ تنظیم افغانستان میں حملے کی شدید مذمت کرتی ہے ۔ حملے میں جانیں گنوانے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرنے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کی روک تھام کیلئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔ انخلاء جاری تھا کہ دھماکے پیش آئے اور درجنوں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں