لکھنو: راشٹریہ لوک دل(آر ایل ڈی) کے نیشنل سکریٹری انل دوبے نے جمعرات کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)حکومت کے ذریعہ ڈی اے پی کی قیمتوں میں ایک ساتھ 300روپئے فی بوری کیا گیا اضافہ کسانوں پر ظلم ہے اور اس اضافے کو فورا واپس لیا جانا چاہئے ۔مسٹردوبے نے جمعرات کویہاں جاری بیان میں کہا کہ حکومت کسانوں کو غلام بنانے پر آمادہ ہے ۔ پہلے سے مہنگائی کی مال جھیل رہے کسانوں کو مہنگائی کی مار سے بچانے کے بجائے حکومت نے ڈی اے پی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے کسانوں کی کمر توڑ کررکھ دیا ہے۔ اب ڈی اے پی کی قیمت 1200روپئے سے بڑھا کر 1500روپئے فی بوری کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کا کسان پٹرول ڈیزل رسوئی گیس بجلی کی شرحوں سے پریشان ہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں