ڈیزل کی قیمتوں نے سابقہ سبھی ریکارڈ توڑے

0 27

قومی راجدھانی دہلی سمیت ملک کے کئی شہروں میں ڈیزل کی قیمتیں آج اب تک کی سب سے اونچی سطح پر پہنچ گئیں ۔ساتھ ہی ساتھ پٹرول کی قیمت بھی اس سال 29 مئی کو درج سب سے اونچی سطح تک پہنچ چکی ہے۔ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن سے موصول جانکاری کے مطابق، اتوار کو دہلی کے علاوہ کولکاتہ اور چنئی میں بھی ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ درجے پرر ہیں۔

دہلی میں اتوار کو ڈیزل 14 پیسے مہنگا ہوکر 69.32 روپئے فی لیٹرفروخت ہوا،دہلی میں ڈیزل کی سابقہ سب سے اونچی سطح گذشتہ 29 اگست کو درج کی گی تھی ، جب ڈیزل 69.31 روپئے فی لیٹر فروخت ہوا تھا ،کولکاتہ میں بھی ڈیزل 14 پیسے کے اضافہ کے ساتھ ریکارڈ 72.16 روپئے فی لیٹر کی قیمت پر فروخت ہوا۔